حیدرآباد۔ 21۔مئی (اعتماد نیوز) عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجروال کے
لئے اس وقت نئی مشکل پیدا ہوگئی جب ان کی گرفتاری کے لئے دہلی کی پٹیالا
عدالت نے احکام جاری کی۔ چنانچہ سابق میں کیجروال جانب سے عام انتخابات
سے قبل ملک کے بد عنوان لیڈروں کی فہرست میں سابق بی جے پی کے قومی لیڈر
نتن گڈکری کو شامل کیا ۔ جسکے بعد نتن گٹکری
نے انکی عزت کو نقصان
پہونچانے کا الزام لگاتے ہوئے کیس درج کروایا۔ اور آج دہلی کی عدالت نے
کیجروال کو حراست میں لینے کے احکام جاری کی۔اور دس ہزار روپئے پیش کرنے کے
عوض ضمانت منظور کرنے کی پیشکش کی ۔جسکو اروند کیجروال نے مسترد کر دیا۔
پٹیالا کورٹ نے مابعد سماعت کو جمعہ تک ملتوی کردی۔ جسکے ساتھ ہی انہیں
پولیس نے حراست میں لے لی۔